21 مارچ ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت ہوا جس میں 100 انڈیکس نے 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 66 ہزار 196 ریکارڈ کی لیکن کاروبار کے اختتام تک یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا۔
100 انڈیکس 314 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 870 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج حصص بازار میں 38 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 30کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 9ہزار 226 ارب روپے ہے۔