Time 21 مارچ ، 2024
پاکستان

سراج الحق سے پی ٹی آئی وفدکی ملاقات، الیکشن دھاندلی کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کےخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوا—فوٹو: سوشل میڈیا
دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کےخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوا—فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کےخلاف مشترکہ جدوجہد اور  ملک میں پارلیمانی جموریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق ہوا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔

مزید خبریں :