26 فروری ، 2012
کابل…افغان صدر حامد کرزئی کی افغان عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ،کابل میں افغان صدر حامد کرزئی کی پریس کانفرنسکرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بحرمتی کا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اوراس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ قرآن پاک شہید کرنے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں پر بھی افسوس ہے ۔انہوں کہا کہ افغان فورسز مظاہروں کے دوران عوام کی جان ومال کی تحفظ یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے افغان امن عمل کی حمایت کرنے پر وزیراعظم گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔