23 مارچ ، 2024
راولپنڈی: صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کےسپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔