23 مارچ ، 2024
پشاورکے تھانہ شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر حوالات میں بند کیا گیا تھا جہاں ملزم نےحوالات کے واش روم میں تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نشے کا عادی تھا اور گھر کی خواتین پر تشدد کرتا تھا۔
اے ایس پی تیمور خان کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، ملزم کی لاش ورثا کےحوالے کردی گئی ہے، ویڈیو کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق والدہ کی شکایت پرملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم چائے کا کپ اٹھا کر واش روم کی طرف گیا، واش روم سے نکل کر ملزم اپنا گلا کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہلاک ملزم کے ساتھ ایک اور ملزم بھی حوالات میں موجود ہے۔