کھیل
Time 24 مارچ ، 2024

قومی کرکٹرز کی مدینہ جاتے وقت نعت پڑھنے کی ویڈیو نے دل موہ لیے

قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل موہ لیے۔

پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہوئے ہیں، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس میں سوار کرکٹرز مدینہ  کی جانب جا رہے ہیں اور اس دوران کرکٹرز نے آخری نبیﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت 'جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے' پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور قومی کر کٹرز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :