دنیا
Time 25 مارچ ، 2024

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے تباہی، 25 افراد ہلاک

بارش کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو سوشل میڈیا
بارش کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو سوشل میڈیا

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے ہر طرف تباہی مچ گئی اور مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ریسکیو اہلکار بچی کو لے جا رہے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
ریسکیو اہلکار بچی کو لے جا رہے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

ریسکیو ٹیموں نے ریو ڈی جنیرو میں بارش کے باعث تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے 16 گھنٹے بعد ایک بچی کو بحفاظت باہر نکالا، بچی کے ساتھ اس کے والد کی لاش بھی نکالی گئی جس نے بچی کو بچا رکھا تھا۔

تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ۔ فوٹو سوشل میڈیا
تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ۔ فوٹو سوشل میڈیا

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2022 میں بھی شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 241 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :