پاکستان
26 فروری ، 2012

پاکستانی پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے،امریکی ناظم الامور

پاکستانی پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے،امریکی ناظم الامور

اسلام آباد . . . . . پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگ لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات پر منی تعلقات چاہتے ہیں ، پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے،جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے امریکی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا کہا ہے جس کے بعد پاک امریکا تعلقات سے متعلق پارلیمنٹ کی سفارشات سامنے آئیں گی۔رچرڈ ہوگ لینڈ نے پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے سے متعلق سوال پر کہا کہ حملے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے ۔

مزید خبریں :