Time 26 مارچ ، 2024
پاکستان

اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا  جس پر  اپیلٹ ٹربیونل نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اس کے علاوہ اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

ریٹرننگ افیسر نے مونس الٰہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

دوسری جانب ٹربیونل نے زارا الٰہی اور سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


مزید خبریں :