Time 27 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیر اعظم آفس طلب کرلیا: ذرائع/ فائل فوٹو
وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیر اعظم آفس طلب کرلیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس طلب کرلیا جس میں حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو اہم ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو  پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :