28 مارچ ، 2024
لاہور میں مغلپورہ کے علاقے غوثیہ کالونی میں والدہ سے جھگڑے پر لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی بہن نے بیان دیا کہ لیڈی ڈاکٹر کا اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، سحری کے وقت بہن نے خود کو کمرے میں بند کرلیا، شام کو دروازہ کھولا تو لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
بہن نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر کا ماں کے ساتھ اکثر معاملات پر جھگڑا رہتا تھا، وہ کچھ عرصہ پہلے دبئی گئی تھیں، عید کے بعد پھر واپس جانا چاہتی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے باپ کا 10 سال قبل انتقال ہو چکا ہے وہ آپس میں سات بہن بھائی ہیں، جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیےہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔