Time 28 مارچ ، 2024
پاکستان

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور  پر صدر  مملکت آصف علی زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے ایوان صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ قرار دیا ہے۔

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ سرکاری رہائش گاہ قرار دینےکا اطلاق 10 مارچ 2024  سے ہوگا۔

عارضی سرکاری رہائش گاہ صدرمملکت کی تنخواہ، الاؤنسز  اور  پریویلیجز ایکٹ 1975 کےتحت قرار دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :