ایک کتا چینی سوشل میڈیا کا مقبول ترین پولیس اہلکار بن گیا

یہ وہ کتا ہے / سوشل میڈیا فوٹو
یہ وہ کتا ہے / سوشل میڈیا فوٹو

چین میں ایک نیا پولیس اہلکار اپنی مسکراہٹ، چھوٹی ٹانگوں اور لہراتی دم کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کتا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

فوزائی نامی یہ کتا پولیس کے لیے کام کرتا ہے۔

چین کے شہر Weifang کے اس ریزرو پولیس ڈاگ نے مارچ کے شروع میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔

ملازمت شروع ہونے کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا اسٹار بن گیا۔

فوزائی کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اس کے متعلق ہیش ٹیگ کو ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب دیکھا گیا ہے۔

یہ Corgi نسل کا کتا ہے جس نے پولیس کی ملازمت کی تربیت 2 ماہ کی عمر میں شروع کی اور اب وہ 6 ماہ کا ہو چکا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق فوزائی نے تربیت میں اپنے متعدد ساتھیوں کو پیچھے چھوڑا۔

فوزائی اور اس کے ساتھی کتوں کی تربیت کی ویڈیوز پولیس کی جانب سے Douyin (چین میں ٹک ٹاک کا نام) پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

پولیس عہدیداران کے مطابق فوزائی بہت تیزی سے ماحول سے مطابقت پیدا کر لیتا ہے جبکہ چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ متجسس ہوتا ہے۔

چھوٹی ٹانگوں کے باعث اسے تنگ مقامات پر دیگر کتوں پر سبقت حاصل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :