ویڈیو: پشاور انتظامیہ نے مضر صحت گوشت نہر میں پھینک دیا، قصائیوں نے پھر پکڑ لیا

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہر میں تلف کیے جانے والے مضر صحت گوشت کو قصائیوں نے کچھ ہی فاصلے پر دوبارہ پکڑ لیا۔

پشاور میں گزشتہ روز پنجاب سے آنے والی بس میں 2 ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت پکڑا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان اشیاء کو سری پائے، شورما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈبلیو ایس ایس پی اہلکار کی اس مضر صحت گوشت کو نہر میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مضر صحت گوشت کچھ فاصلے پر نہر میں موجود افراد پکڑ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :