Time 29 مارچ ، 2024
پاکستان

صوبے میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں: سرفراز بگٹی

پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان— فوٹو: فائل
پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Title of the document

دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گوادر اور تربت کے حملوں میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے، کس نے سہولت کاری کی؟ جیسے جیسے تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے، عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ  بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔


مزید خبریں :