پاکستان
26 فروری ، 2012

توانائی بحران پر کنٹرول کیلئے طویل مدتی پالیسیاں بنانی ہونگی، عمران خان

 توانائی بحران پر کنٹرول کیلئے طویل مدتی پالیسیاں بنانی ہونگی، عمران خان

اسلام آباد . . . . . پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی بحران ملک کو دیوالیہ کر رہا ہے اس پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسیاں بنانی ہوں گی۔ توانائی بحران کے حل کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہی، جب تک حکمرانوں کے اثاثے بیرون ممالک میں ہونگے تب تک وہ ملک کے بارے میں دور رس فیصلے نہیں کر سکیں گے،کابینہ چھوٹی ہو اور اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ملک کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا اداروں کی تعمیر کرنی ہوگی، ملک میں گورننس بہتر کرنی پڑے گی، پولیس میں سیاسی مصلحت پسندی کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کو نظر انداز کرنا اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا اس سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ رینٹل پاور منصوبے کے نام پر عوام کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور پلانٹس سے صرف 100 میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ منصوبہ 2 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال جاری رہی تو آئندہ 5 سال میں بجلی کا شارٹ فال 11400 میگا واٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ سیمینار میں مخدوم جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین ، جمال لغاری، اسحاق خاکوانی سمیت توانائی ماہرین نے شرکت کی۔

مزید خبریں :