لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی/ فائل فوٹو
نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےچیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔


ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکی،  متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔

الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، رول7 اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو۔

محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔

مزید خبریں :