Time 31 مارچ ، 2024
پاکستان

شکارپور میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، 5 اہلکار زخمی

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی صورتِ حال پر 6 اپریل کو جسٹس کمیٹی سندھ کی میٹنگ طلب کرلی: فائل فوٹو
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی صورتِ حال پر 6 اپریل کو جسٹس کمیٹی سندھ کی میٹنگ طلب کرلی: فائل فوٹو

شکارپور میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر راکٹ سے حملہ کیا جس میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے  شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے  پرگشت کرتی ہوئی پولیس موبائل کو راکٹ سے نشانہ بنایا،حملے میں 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ گھوٹکی اور شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد ڈاکوؤں کی قید سے چار مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی صورتِ حال پر 6 اپریل کو جسٹس کمیٹی سندھ کی میٹنگ طلب کرلی۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور کشمور ،کندھ کوٹ، شکار پور اور گھوٹکی کے ایس ایس پیز  کو  بھی کو طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :