29 جنوری ، 2013
ممبئی…بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہہم بھارت میں محفوظ اورخوش ہیں،ہمیں یہاں سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں، ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمان ہوں،میں نے آرٹیکل ضرورلکھاہے تاہم میرے آرٹیکل پروہ لوگ تنقیدکررہے ہیں جنھوں نے وہ پڑھاہی نہیں،تبصرہ کرنے سے پہلے میراآرٹیکل پڑھ ضرور لیاجائے،پتانہیں میرے معاملات پرکیوں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔شاہ رخ کا کہنا ہے کہ میں آج جوبھی کچھ ہوں بھارت کے عوام کی محبت کی وجہ سے ہوں۔