Time 02 اپریل ، 2024
پاکستان

ہیکرز معلومات چرانے کیلئے 12 نئی ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں، وزارتوں کو مراسلہ ارسال

نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے: ذرائع فوٹو: فائل
نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے: ذرائع فوٹو: فائل

کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کی جانب سے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر  تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانےکے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ مراسلےمیں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ  انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :