29 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے مطابق سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کے ارکان کو کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں سیکیورٹی انتطامات پر بریفنگ دی،،،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں الیکشن کمیشن کے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،،اور جہاں بھی ضرورت ہوگی سیکیورٹی عملے کی تعداد بڑھائی جائیگی۔