07 اپریل ، 2024
پاکستانیوں کی اکثریت نے رمضان المبارک میں افطار کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانے کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے جاری کردہ نئے سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں افطار کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانےکو پہلی ترجیح قرار دیا۔
ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ افطار کے ساتھ رات کا کھانا کھانے میں سہولت ہوتی ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
اس کے برعکس 32 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ افطار کے بعد دوبارہ رات کا کھانا کھاتے ہیں۔
سروے کے مطابق افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا رجحان دیہی علاقوں میں زیادہ نظرآیا، دیہاتوں میں 68 فیصد نے افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا کہا جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 61 فیصد نظر آئی۔