08 اپریل ، 2024
بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا عمر فاروق چوک کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعےکیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی ایس ایچ او کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہےکہ واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، پاک دھرتی سے اس ناسورکا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔