کراچی: اے ایس ایف کی کارروائی، ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا: اے ایس ایف
غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا: اے ایس ایف

کراچی میں ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نےکارروائی کے دوران ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد عدنان نجی ائیر لائن کی پرواز سے کراچی سے براستہ دبئی پھر ایران جا رہا تھا تاہم جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹس کی نشاندہی کی، سامان کی دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 45 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ  مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر دبئی لے جا رہا تھا، غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا جس کے بعد  مسافر کو  برآمد شدہ پاسپورٹس کے ساتھ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :