پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

جلدلندن سے نواز شریف پریس کانفرنس کرینگے جو ن لیگ کیلئے خودکش حملہ ہوگی: شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا  ہےکہ بہت جلد لندن سے نواز شریف ایک پریس کانفرنس کریں گے جو ن لیگ کے لیے خودکش حملہ ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  نواز نواز شریف کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، وہ لندن سے خوشی خوشی واپس آئے تھےکہ میں چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا۔

شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ بہت جلد لندن سے نواز شریف ایک پریس کانفرنس کریں گے جو ن لیگ کے لیے خودکش حملہ ہوگی، ہمارا تو مینڈیٹ چھینا گیا ہے لیکن نواز شریف کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، وہ خود ہی آپ بیتی سنائیں گے، محفلوں میں انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے۔

   اس موقع پر پروگرام میں موجود وفاقی وزیر مصدق ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پریس کانفرنس کرنےکی ضرورت نہیں ہے، نوازشریف اشارہ کریں تو ہم حکومت تحلیل کردیں گے۔

مزید خبریں :