پاکستان
Time 30 اپریل ، 2024

کراچی انتظامیہ کا شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیحی اقدامات کرنے اور مخدوش عمارتوں کی جائزہ رپورٹ ایک ہفتہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیحی اقدامات کرنے اور مخدوش عمارتوں کی جائزہ رپورٹ ایک ہفتہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

کراچی کی انتظامیہ نے شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

شہر کراچی کے بہت سے علاقوں میں عمارتیں ایسی ہیں جنہیں مخدوش قرار دیا جا چکا ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اور جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

ان مخدوش عمارتوں میں شہریوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے، ان کی جانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ان عمارتوں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے کمشنر کراچی نے  ڈپٹی کمشنرز کو ترجیحی اقدامات کرنے اور مخدوش عمارتوں کی جائزہ رپورٹ ایک ہفتہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :