کھیل
Time 11 اپریل ، 2024

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے، 5 ٹائٹل اپنے نام کرلیے

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے متعدد ٹائٹل جیت کر عید کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان سے دو بہنوں سمیت 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ 

مہوش علی نے انڈر17 کیٹیگری کا جبکہ ماہ نورعلی نے انڈر13 کیٹیگری کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

گرلز کیٹیگری میں مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ماہ نور نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ 

دوسری جانب بوائز کیٹیگری میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر13 کیٹیگری میں ٹائٹل جیت لیا۔ حذیفہ نے ملائیشین کھلاڑی اونگ ہنگ یو کو 6-11، 3-11 اور 2-11 سے ہرایا۔

ابراہیم زیب نے انڈر17 کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا اور ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈ براڈی بونیٹ کو شکست دی۔

یحییٰ خان نے انڈر 15 کیٹگری میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔

مزید خبریں :