کراچی سپر ہائی وے پر قائم سوئمنگ پول میں ڈوب کر 11 سال کا لڑکا جاں بحق

بھتیجا 4 اپریل کی شام گھر سے نہانے کے لیے نکلا تھا، مرنے کی اطلاع رات کو فون پر ملی ، چچا صاحب چانڈیو۔ فوٹو فائل
بھتیجا 4 اپریل کی شام گھر سے نہانے کے لیے نکلا تھا، مرنے کی اطلاع رات کو فون پر ملی ، چچا صاحب چانڈیو۔ فوٹو فائل

کراچی کے سکھیہ گوٹھ میں واقع سوئمنگ پول میں ڈوب کر 11 سال کا لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سکھیہ گوٹھ میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق 11 سال کے لڑکے صاحب چانڈیو کے قتل کا مقدمہ چچا خمسیو چانڈیو کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔

خمیسو چانڈیو کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ بھتیجے کی بینائی کمزور اور اپاہج تھا، 4 اپریل کی شام گھر سے نہانے کے لیے نکلا تھا، مرنے کی اطلاع رات کو فون پر ملی، عباسی اسپتال گئے تو بھتیجے کی لاش دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 فٹ کے گندے پانی میں ڈوب جانے سے بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہوا، سوئمنگ پول پر حفاظتی اقدامات بھی نہیں تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئمنگ پول کی دیکھ بھال پر مامور گارڈ، عالمگیر اور عالم اور مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متوفی صاحب کے چچا کا کہنا تھا کہ پولیس واقع کو حادثہ قرار دینے کی کوشیش کر رہی ہے، انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :