کراچی ائیرپورٹ پر 49 پاسپورٹس کے ہمراہ گرفتار مسافر قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا

یہ مسافر ایک ٹریول ایجنٹ تھا / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر
یہ مسافر ایک ٹریول ایجنٹ تھا / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے کراچی ائیرپورٹ سے 49 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہونے پر گرفتار مسافر کو پاسپورٹ رکھنے کے قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا کر دیا ہے۔

محمد عدنان نامی یہ مسافر کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا اور اس کے قبضے سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل کے حکام کے مطابق پاکستان میں جارجیا کا سفارتخانہ نہیں ہے۔

اسی وجہ سے جارجیا جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس ویزے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے قریبی ملک کے سفارتخانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔

اس مسافر کو رہا کر دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر
اس مسافر کو رہا کر دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر

حکام نے بتایا کہ محمد عدنان ایک ٹریول ایجنٹ ہے اور اس کے پاس پاسپورٹس ایران لے جانے کے لیے ایرانی سفارتخانے اور پاکستان کے دفتر خارجہ کے اجازت نامے موجود تھے۔

مسافر کے پاس اجازت نامے موجود تھے / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر
مسافر کے پاس اجازت نامے موجود تھے / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر

مذکورہ پاسپورٹس تہران میں جارجیا کے سفارتخانے میں جمع کرائے جانے تھے، جہاں سے ویزے لگنے کے بعد ایجنٹ وہ پاسپورٹ پاکستان لاکر مذکورہ شہریوں کے حوالے کرتا۔

حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ایجنٹ کو پاسپورٹس واپس کر کے ایران جانے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :