پاکستان
Time 13 اپریل ، 2024

گھریلو حالات سے تنگ نوجوان بجلی کےتاروں پرچڑھ گیا

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو تاروں سے اتارا، بجلی کے تاروں سے نیچے اترنے پرنوجوان کوپولیس نےحراست میں لے لیا— فوٹو: فائل
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو تاروں سے اتارا، بجلی کے تاروں سے نیچے اترنے پرنوجوان کوپولیس نےحراست میں لے لیا— فوٹو: فائل

ننکانہ صاحب  میں نوجوان بجلی کے تاروں پرچڑھ گیا تاہم بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے بچ گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے دس چک میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان بجلی کےتاروں پرچڑھ گیا۔  تاہم علاقے میں بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے محفوظ رہا۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو تاروں سے اتارا، بجلی کے تاروں سے نیچے اترنے  پر نوجوان کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :