پاکستان
Time 14 اپریل ، 2024

پی پی رہنما شریف خلجی کا مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی: شریف خلجی۔ فوٹو فائل
میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی: شریف خلجی۔ فوٹو فائل

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔

شریف خان خلجی نے مزید کہا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کے لیے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید خبریں :