پاکستان
Time 14 اپریل ، 2024

کیا والدین تربیت کیلئے بچوں کو مار سکتے ہیں ؟ پاکستانی عوام کی رائے تقسیم

والدین تربیت کے لیے بچوں کو مار سکتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے  پاکستانی عوام کی رائے تقسیم ہے۔

یہ بات عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 48  فیصد نے تربیت کے لیے والدین کا بچوں پر ہاتھ اُٹھانے کی شدید مخالفت کی اور کسی بھی صورت میں مار لگانے کو غلط قرار دیا ۔ 

البتہ سروے میں 44 فیصد نے تربیت کی خاطر بچوں کو مارنے کو درست قرار دیا۔ 

سروے میں 6 فیصد پاکستانیوں نے اس سوال پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا اور نہ بچوں کی مارلگانے کی حمایت کی اور نہ مخالفت کی۔


مزید خبریں :