پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

سعودی ولی عہد کے مشیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نمائندہ مقرر کیا گیا ہے: مصدق ملک

سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے: وفاقی وزیر مصدق ملک کی گفتگو— فوٹو: فائل
سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے: وفاقی وزیر مصدق ملک کی گفتگو— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے مشیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مرکزی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے، سعودی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، اہم کام آئندہ چند مہینوں میں ہوگا، ہم معاشی ترقی اور علاقے کی سکیورٹی کیلئے ملکر کام کریں گے اور ہم اس دورے سے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی، اس کا فالو اپ کریں گے، پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا گیا اور اس پر تفصیلی بریفنگ تھی، نئی اپروچ ہمیں پسند آئی جس سے ہمیں اعتماد ملا۔

مزید خبریں :