پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

91 فیصد پاکستانی خودکشی کے شدید مخالف

کوئی بھی حالات ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور خودکشی نہیں کرنی چاہیے: عوامی رائے/ فائل فوٹو
کوئی بھی حالات ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور خودکشی نہیں کرنی چاہیے: عوامی رائے/ فائل فوٹو

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق91 فیصد پاکستانی خودکشی کے شدید مخالف نکلے۔

عوام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حالات ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور خودکشی نہیں کرنی چاہیے۔

البتہ 7 فیصد نے خودکشی کی حمایت کی اور مختلف جواز پیش کیے جب کہ ایک فیصد نے درمیانہ مؤقف اختیار کیا۔

ایک فیصد نے نہ خودکشی کی کھل کر مذمت کی اور نہ حمایت میں بیان دیا۔

مزید خبریں :