سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

متوقع وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی/ فائل فوٹو
متوقع وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

ترجمان کے  مطابق متوقع وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متوقع وزرا میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب،  ریاض شیرازی، دوست علی راہموں،  شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔


مزید خبریں :