31 جنوری ، 2013
دمشق…شام کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ان کے ایک ملٹری ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا ہے، اسرائیل نے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ایک فوجی قافلے پر کیا گیا جو ہتھیار لے کر لبنان جارہا تھا۔ شام کی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے اور ریسرچ سینٹر کی عمارت تباہ ہوگئی۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔ اسرائیلی حکام نے شامی فوج کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل اور دیگر ہتھیار لے کر لبنان جارہا تھا، جہاں یہ ہتھیار اسرائیل کے خلاف لڑنے والی تنظیم حزب اللہ کو دیے جانے تھے۔