دنیا
Time 17 اپریل ، 2024

خاکروب نے کچرے سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران میں خاکروب نے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایران کے صوبہ لرستان کے شہر الیگودرز میں سڑک کنارے ایک کوڑے دان میں خاکروب کو سونے کی اشیاء اور 30 ​​ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے بینک نوٹوں سے بھرا ایک بیگ ملا۔

تاہم اس شخص نے کچھ دن  وہ بیگ اپنے پاس رکھ کر باحفاظت اس کے مالک کو واپس کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگ سے ملنے والے بینک کارڈ کی مدد سے مالک کو تلاش کیا اور بیگ واپس لوٹا دیا۔

اس نے بتایا کہ مجھے میرے والدین نے بچپن سے ہی سکھایا تھا کہ جب بھی کوئی چیز زمین پر پڑی ہوئی ملے تو اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے  اس کے مالک کو واپس کردو۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیگ دراصل 50 سالہ خاتون کا تھا جسے اس کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر پھینک دیا تھا۔

مزید خبریں :