پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو: میتھیو ملر کی پریس بریفنگ/ فائل فوٹو
طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو: میتھیو ملر کی پریس بریفنگ/ فائل فوٹو

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو اپنےوعدے پورے کرنا ہوں گے، افغانستان ان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی پرپاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :