پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

سرخ فیتہ نہیں چلےگا، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پرلاپرواہی قبول نہیں: وزیراعظم

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ فرسودہ طریقہ کار  اور  سرخ فیتہ بالکل نہیں چلےگا، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سےمتعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کرنےکے لیے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں، سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے، وزارتوں کی استعداد بڑھانےکے لیے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، سرمایہ کاری بورڈ، ایس آئی ایف سی اور  متعلقہ وزارتیں منصوبوں کی تکمیل کے لیے لائحہ عمل بنائیں۔

مزید خبریں :