پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی: وزیر دفاع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، اسکینڈل سے متعلق انکوائری ایک میجر جنرل کر رہے ہیں یہ انکوائری صاف شفاف ہو گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا کمیشن سے متعلق وہ کچھ ماہ پہلے کہہ چکے تھے کہ اس سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے۔

خواجہ آصف نے سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شیرافضل مروت کا بیان ذاتی تھا تو پی ٹی آئی ان کے خلاف کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی میجر جنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

مزید خبریں :