جرائم
Time 21 اپریل ، 2024

کراچی میں کار سوار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

ہلاک شخص سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی: پولیس/ فائل فوٹو
ہلاک شخص سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں کار سوار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں پیش آیا جہاں مبینہ ڈاکو کار سوار  کو لوٹنے آیا تھا جس پر کار سوار نے فائرنگ کر دی۔

 پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ہلاک شخص سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم بھی برآمد ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار  ڈاکو  تھا جسےکار سوار نےگولی ماری۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں پولیس مقابلے میں 6 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے ایک کلو گرام آئس، منشیات پیک کرنے کا سامان اور 6 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید خبریں :