جرائم
Time 16 جنوری ، 2024

کراچی: ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کردیا

مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی: پولیس/ فائل فوٹو
مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی۔

اہل خانہ نے پولیس کوبتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، واقعہ کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا جس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی جب کہ  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ بلوچستان کےلیے لے کر روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :