پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں 8 ماہ سے خراب، کروڑوں روپے کا نقصان

جہاز میں معمولی خرابی ہے، جلد سفر پر روانہ ہوگا: ترجمان پی این ایس سی__فوٹو: فائل
جہاز میں معمولی خرابی ہے، جلد سفر پر روانہ ہوگا: ترجمان پی این ایس سی__فوٹو: فائل

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا تیل بردار جہاز  سری لنکا میں 8 ماہ سے خراب کھڑا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق تیل لانے کے لیے جہاز کی خلیجی ممالک روانگی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی این ایس سی چترال 8 ماہ سے سری لنکن پورٹ پر خراب کھڑا ہے، پی این ایس چترال کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 ماہ جہاز کھڑا ہونے سے پی این ایس سی کو تقریباً 25 کروڑ  روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ جہاز میں معمولی خرابی ہے جسے ٹھیک کر کے جلد سفر پر روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :