کاروبار
31 جنوری ، 2013

کوئٹہ: آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 42 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

کوئٹہ: آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 42 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

کوئٹہ … کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، حالیہ اضافے کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت 42 روپے تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں آٹا 36 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا تھا، پہلے آٹے کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ تک کا اضافہ کیاگیا جس سے قیمت 37.50 روپے ہوگئی جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں رواں ماہ کے دوران ہی ایک بار پھر 2 روپے 50 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوگیا جس سے آٹے کی قیمت 40 روپے تک اور 20 کلو آٹے کی قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی، اب پھر آٹے کی ریٹیل قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے آٹے کی فی کلو قیمت 42روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 840روپے تک پہنچ گئی ہے، یہ رواں ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :