Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

ججز خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کل فل کورٹ میٹنگ بلالی

سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے تجاویز طلب کی گئی تھیں— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے تجاویز طلب کی گئی تھیں— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی امور میں مداخلت پر 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط کے معاملے پر کل فل کورٹ میٹنگ بلالی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لے کر اپنے حکم میں تمام ہائیکورٹ ججز سے اس معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔ 

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیف جسٹس آفس نے تمام ججز سے تجاویز طلب کی تھیں جبکہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ کو بھی تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تمام ججز کی جانب سے اس معاملے پر تجاویز جمع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کل 23 اپریل کو فل کورٹ اجلاس بلایا ہے۔ فل کورٹ میٹنگ میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔

مزید خبریں :