کھیل
31 جنوری ، 2013

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا ویسٹ انڈیز کو 285 رنز کا ہدف

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا ویسٹ انڈیز کو 285 رنز کا ہدف

ممبئی … ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان اوپنرز تھروش کامنی نے سنچری اسکور کی۔ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو انہیں کافی مہنگی پڑی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 284 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 175 رنز کا آغاز فراہم کیا، تھروش کامنی نے 100بنائے جس کیلئے انہوں نے 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا، پونم راوٴت نے 7چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جھولن گوسوامی اور ہرمن پریت کور 36، 36 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیاندرا ڈوٹن نے 3 اور شانیل ڈالے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :