23 اپریل ، 2024
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی ڈیل کے لیے تیار نہیں، وہ آئین کی بالادستی کے لیئے کھڑے ہیں۔
علیمہ خان ہلڑ بازی اور راستے بند کرنے سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت نے علیمہ خان کی ضمانت قبل از گرفتاری 23 اپریل تک منظور کی تھی۔
علیمہ خان کے وکلاء کی جانب سے درخوست ضمانت پر دلائل مکمل دلائل مکمل ہونے پرسیشن عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس میں سزا برقرار نہیں رہ سکتی اس لیے بانی پی ٹی آئی کو جلد القادر کیس میں سزا دلوائی جائے گی، انہوں نے کہا عمران خان کسی ڈیل کیلئے تیار نہیں ہیں، وہ آئین کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں۔
علیمہ خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف 4 اپریل کو تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں علیمہ خان،سیمابیہ طاہر،سیمی ایزدی، شہریار ریاض اجمل صابر، خرم نواز سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماوں پر ہلڑ بازی کرنے اور راستے بند کرنے کا الزام ہے۔