دنیا
Time 24 اپریل ، 2024

ڈاکٹر لیری کیس: امریکی محکمہ انصاف نے متاثرین ایتھلیٹس سے ڈیل کرلی

ڈاکٹرلیری طبی معائنے کے بہانے سیکڑوں ایتھیلٹس کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے/ فائل فوٹو
ڈاکٹرلیری طبی معائنے کے بہانے سیکڑوں ایتھیلٹس کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے/ فائل فوٹو

ڈاکٹر لیری نصرکیس میں امریکی محکمہ انصاف نے متاثرین ایتھلیٹس کو 138 ملین ڈالر ادائیگی پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے ڈیل کرلی۔

امریکا کے سابق جمناسٹک ڈاکٹرلیری پر ایتھیلیٹ سے جنسی بدسلوکی کے مقدمے میں ایف بی آئی پر ڈاکٹر لیری کے طرز عمل کی تحقیقات میں ناکامی کے 139الزامات تھے۔

 ڈاکٹر لیری نے 2 عشروں کے دوران سیکڑوں ایتھیلیٹ سے جنسی بدسلوکی کی تھی جن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھیلیٹ Simone Biles بھی شامل تھی۔ 

ڈاکٹر لیری کو مشی گن حکام نے 2016  میں گرفتار کیا تھا اور  عمر قید سنا ئی تھی جب کہ جیل میں اس پر کئی بار حملے بھی کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :