پاکستان
31 جنوری ، 2013

علماء کی ٹارگٹ کلنگ، اہلسنت والجماعت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

علماء کی ٹارگٹ کلنگ، اہلسنت والجماعت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی … اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے دارالافتاء جامعہ بنوری ٹاوٴن کے سربراہ مفتی عبدالمجید دین پوری،مفتی محمد صالح اور دیگر کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ اور جمعہ کویوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے علمائے کرام سمیت شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علماء کے قاتل اسلام دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کے انکشاف کے فوری بعد فروری سے پہلے ہی قتل و غارت گری معنی خیز ہے۔ انہو ں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیانات کا نوٹس لے کر ان کی تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید خبریں :