Time 24 اپریل ، 2024
پاکستان

جس ادارے میں پڑھا اور پڑھایا اسی میں وی سی بننا اعزاز ہے: ڈاکٹر شازیہ بشیر

چاہتی ہوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایسا ادارہ بنے کہ غیر ملکی طالب علم یہاں سے پی ایچ ڈی کریں: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
چاہتی ہوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایسا ادارہ بنے کہ غیر ملکی طالب علم یہاں سے پی ایچ ڈی کریں: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور: گورنمنٹ کالج  یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ کی پہلی خاتون وائس چانسلر  ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا ہے کہ انہوں نے جس ادارے میں پڑھا اور پڑھایا وہیں  وائس چانسلر بننا اعزاز کی بات ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ چاہتی ہوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایسا ادارہ بنے کہ غیر ملکی طالب علم یہاں سے  پی ایچ ڈی کریں۔

انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج  یونیورسٹی کے اساتذہ کی رکی ہوئی ترقیاں بحال کروانا چاہتی ہوں جب کہ تعلیمی ادارے میں ہراسمنٹ پر  زیروٹالرنس ہے ۔

وی سی شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ میری پوری فیملی گورنمنٹ کالج  سے پڑھی ہوئی ہے۔


مزید خبریں :